واشنگٹن:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق حقیقت بیان کرنے پر بی جے پی نے میرے سر کی 2کروڑ قیمت لگادی۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نریندر مودی کوگجرات کا قصائی میں نہیں کہا بلکہ وہ الفاظ میں جو2002میں گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد مودی کے لئے استعمال کیے گئے۔نریندر مودی اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میں نے صرف تاریخی حقائق دہرائے جس کو ذاتی توہین سمجھا گیا۔میرے بیان کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی نے میرے سر کی قیمت 2کروڑ روپے لگادی اور پورے بھارت میں میرے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
Leave feedback about this