لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 23جنوری تک توسیع کردی۔احتساب عدالت میں سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز نے احتساب عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی اور احتساب عدالت سے واپس رانہ ہوگئے۔عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ تفتیش کہاں تک پہنچی۔تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ سلیمان شہباز کوسوالنامہ دے دیا ہے۔انہوں نے سوالات کاجواب جمع کرانا ہے۔سلیمان شہباز کے وکیل نے نیب کے سوالنامے کا جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔
Leave feedback about this