ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل،عدالت کل فیصلہ سنائیگی پاکستان Roze News
پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل،عدالت کل فیصلہ سنائیگی

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل،عدالت کل فیصلہ سنائیگی

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل،عدالت کل فیصلہ سنائیگی

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر کل محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تین رکنی لارجر بینچ دو فروری بروز جمعرات کو فیصلہ سنائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے11جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔لارجر بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس بابر ستار پرمشتمل ہے،پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔پی ٹی آئی کی جانب سے اگست2022میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غ یر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کررکھا ہے۔

Exit mobile version