ممنوعہ فارن فنڈنگ مقدمہ تفتیش: ایف آئی اے نے سابق اسپیکر اسد قیصر کو طلب کر لیا پاکستان Roze News
پاکستان

ممنوعہ فارن فنڈنگ مقدمہ تفتیش: ایف آئی اے نے سابق اسپیکر اسد قیصر کو طلب کر لیا

ممنوعہ فارن فنڈنگ مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کر لیا۔

ایف ائی اے پشاور کے تفتیشی افسر کی جانب سے اسد قیصر کو 11 اگست کو ایف ائی اے خیبر پختوانخوا آفس میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر مقدمے کے فیصلے کے مطابق آپ کے دو بینک اکاؤنٹس ہیں، یعنی اسد قیصر 2 بینک اکاونٹس کھولنے اور انھیں چلانے سے منسلک ہیں۔

نوٹس کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر تفتیشی ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔

Exit mobile version