کراچی: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک کے 3 ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کیلیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری ایگریمنٹ مسودے کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی نے تین ہوائی اڈوں کی آوٴٹ سورسنگ کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری ایگریمنٹ (ٹی اے ایس اے) کے مسودے کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے تین ہوائی اڈوں کی آوٴٹ سورسنگ کے لیے لین دین کے مشیر کے طور پر بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی شمولیت سے متعلق وزارت ہوا بازی کی سمری کا جائزہ لیا۔شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ 2017 کے دائرہ کار میں تین ہوائی اڈوں کی آوٴٹ سورسنگ شروع کی گئی ہے تاکہ پرائیویٹ سرمایہ کار/ایئرپورٹ آپریٹر کو ایک مسابقتی اور شفاف عمل کے ذریعے ہوائی اڈوں کو چلانے، زمینی اثاثوں کو تیار کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے مواقع بڑھانے کے لیے شامل کیا جا سکے جبکہ آمدنی کی مکمل صلاحیت حاصل کرنے کے لیے عالمی بینک گروپ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو لین دین کے مشیر کے طور پر اہل قرار دیا گیا ہے
ملک کے 3 ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کی کارروائی شروع

ملک کے 3 ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کی کارروائی شروع