ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی تیز ہواوۤں کے ساتھ بارش کا امکان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی تیز ہواوۤں کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور:ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی تیز ہواں کے ساتھ بارش امکان ہے۔پنجاب میں گزشتہ روز تیز ہواں اور بارش کے باعث موسم پھر خوشگوار ہوگیا، شہریوں نے گرمی کی شدت کم ہونے پر سکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں آج بھی تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ پارہ 38 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے، مری، گلیات، ڈی جی خان، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کرم میں تیز ہواں کیساتھ بادل برسیں گے۔

Exit mobile version