ملک کو تقسیم کرنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی: مریم اورنگزیب تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ملک کو تقسیم کرنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی: مریم اورنگزیب

ملک کو تقسیم کرنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی: مریم اورنگزیب

ملک کو تقسیم کرنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی: مریم اورنگزیب

لاہور:سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو تقسیم کرنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی، دوسروں کو جیلوں میں ڈال کر احتساب کرنے کا تماشا پوری قوم نے دیکھ لیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر مریم انورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک پر 4 سال نالائق اور نا اہل حکمران رہے، ان کے دور میں مہنگائی 60 فیصد تھی، اس وقت ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 0.7 فیصد پر ہے۔پی ٹی آئی کے دور میں سی پیک ختم ہوا، ایک کروڑ لوگ بیروزگار ہوئے، آج ان کی جماعت میں لوگ ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں، ایک دوسرے کو چورچور کہا جا رہا ہے، جو انتشار کی پیداوار ہیں وہ انتشار ہی کر سکتے ہیں، دوسروں کو جیلوں میں ڈال کر احتساب کرنے کا تماشا پوری قوم نے دیکھ لیا۔
بجلی کی قیمت میں کمی کسی معجزے سے کم نہیں، آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینا بڑا کام ہے، تاریخ کا سب سے بڑا کسان ریلیف پیکیج دیا گیا، پنجاب میں مفت ادویاب کی فراہمی دوبارہ شروع ہوگئی ہے، تقریبا 7لاکھ مریضوں کو اب تک مفت ادویات دی جاچکی ہیں۔جون تک پورے پنجاب میں 700 سڑکیں مکمل ہو جائیں گی، گندم کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔

 

Exit mobile version