ملک میں مہنگائی 4 سال کے پراجیکٹ عمران خان کی وجہ سے ہوئی ، مریم نواز تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ملک میں مہنگائی 4 سال کے پراجیکٹ عمران خان کی وجہ سے ہوئی ، مریم نواز

ملک میں مہنگائی 4 سال کے پراجیکٹ عمران خان کی وجہ سے ہوئی ، مریم نواز

ملک میں مہنگائی 4 سال کے پراجیکٹ عمران خان کی وجہ سے ہوئی ، مریم نواز

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی چار سال کے پراجیکٹ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے ہوئی ۔مریم نواز نے ویمنز ونگ کی عہدے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلے کی خاطر نواز شریف کو نااہل نہ کیاجاتا تو آج مہنگائی نہیں ، پاکستان میں خوش حالی ہوتی ۔قوم آج سوال پوچھے کہ نواز شریر کو اقتدار سے الگ کرکے قوم کو مہنگائی کی سزا کیوں دی ، مہنگائی بے روزگاری اور غربت سے عوام کی انکھوں میں آنسولانیوالے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کرناہوگا۔غربت اور مہنگائی کے اندھیرے اسی طرح ختم کریں گے جس طرح ماضی میں لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی ۔

Exit mobile version