ملاقاتوں کیلئے بانی پی ٹی آئی اور سپر نٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے پاکستان Roze News
پاکستان

ملاقاتوں کیلئے بانی پی ٹی آئی اور سپر نٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے

ملاقاتوں کیلئے بانی پی ٹی آئی اور سپر نٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے

ملاقاتوں کیلئے بانی پی ٹی آئی اور سپر نٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے

بانی پی ٹی آئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز پر اتفاق ہوا، دونوں نے ایس او پیز پر دستخط کر دیئے۔بانی پی ٹی آئی نے جیل ملاقاتوں کے لیے تین فوکل پرسن مقرر کر دیئے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے۔ہر فوکل پرسن جیل ملاقاتوں کے لیے دو نام دے گا، ملاقات ہفتے میں دو بار ہوگی، اہل خانہ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے اور جمعرات کو وکلا اور دیگر ملاقاتیں کریں گے۔عدالتی احکامات پر ملاقات کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضامندی سے مشروط ہو گا۔جیل رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی سے 26 مارچ کو 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد نے ملاقات کی۔

Exit mobile version