تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کیخلاف کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کیخلاف کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

سرینگر: جموں وکشمیر پر بھارت کے فوجی قبضے کی وجہ سے کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔کشمیری ہر سال 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں، کشمیری اس روز بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ وہ کبھی بھی اپنے مادر وطن پر غاصبانہ قبضے کو قبول نہیں کریں گے، یہ دن اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی یاد دہانی کراتا ہے۔
اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف ریلی نکالی گئی، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام، مشعال ملک سمیت شہریوں،سول سوسائٹی کے ارکان اورطلبا کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی، ریلی کے شرکا نے کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارتی قبضے کے خلاف نعرے بازی کی۔ آزاد کشمیر مظفرآباد میں بھی یوم سیاہ کے موقع پر بینک سکوائر چھتر سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں حکومتی وزیر دیوان چغتائی، حریت کانفرنس کے زعما یوسف نسیم، چودھری شاہین و دیگر نے شرکت کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image