وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامک بینکنگ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلامی بینکنگ کا نظام بہتر بنا رہے ہیں ، اسلامی فنانسنگ سے غربت پرقابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ڈار کا کہنا ہے کہ اسلامی بینکنگ کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں یہ کانفرنس اسلامک فنانسنگ میں ہمارے مستقبل کیلئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکنگ کانظام ہمارے مستقبل کو بہتر بنانے میں مدد دیگا۔ تمام اسلامی ممالک کے اشتراک سے معاشی چیلنجز سے نکل سکتے ہیں ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلامک فنانس پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اہم ہے ۔ اسلامک فنانس کے فروغ کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی سطح پر اسلامک فنانس چار ہزار ارب ڈالر سے زیادہ ہے