نیلم ویلی شاہراہ دیولیاں کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 13 افراد موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔پولیس پنجگراں کا بتانا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں جبکہ حادثے کی زد میں آکر مقامی افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو کی جانب سے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو نکال رہے ہیں۔
Leave feedback about this