مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سرتاج عزیز انتقال کر گئے پاکستان Roze News
پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سرتاج عزیز انتقال کر گئے

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سرتاج عزیز انتقال کر گئے

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سرتاج عزیز انتقال کر گئے

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے۔مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بیان میں بزرگ سیاستدان سرتاج عزیز کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک پاکستان کا عظیم سرمایہ اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ قوم کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں ان کی محبت اور رہنمائی کو کبھی نہیں بھولوں گاسرتاج عزیز 2013 میں بننے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں وزیراعطم کے خارجہ امور کے مشیر تھے اور نوے کی دہائی میں وزیرخزانہ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔

Exit mobile version