مسلم لیگ ن کا پولنگ کی تاریخ بدلے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

مسلم لیگ ن کا پولنگ کی تاریخ بدلے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ

مہنگائی میں کمی، نیب کا خاتمہ، ایک کروڑ نوکریاں، ن لیگ کا انتخابی منشور پیش

مہنگائی میں کمی، نیب کا خاتمہ، ایک کروڑ نوکریاں، ن لیگ کا انتخابی منشور پیش

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نےپولنگ کی تاریخ تبدیل کیے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ کردیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے، جس میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کے دن کو چھوڑ کر الیکشن شیڈول میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔چیئرمین الیکشن سیل پاکستان مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کی جانب سے لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے صرف 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے 7 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت انتہائی قلیل ہے۔خط کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے خاصی دستاویزات درکار ہوتی ہیں۔ درست اور نامکمل دستاویزات کی بنا پر کاغذات نامزدگی مسترد ہو سکتے ہیں۔

Exit mobile version