مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے، صدر مملکت تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے، صدر مملکت

مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے، صدر مملکت

مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے، صدر مملکت

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے۔عالمی یومِ امن پر پیغام جاری کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ امن محض جنگ نہ ہونے کا نہیں، انصاف و مساوات کے فروغ کا دن ہے، پاکستان عالمی و علاقائی امن میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے دنیا کی متحارب قوتوں کے ساتھ متوازن تعلقات ہیں اور عالمی برادری پاکستان کو مسائل کے حل کا شریکِ کار تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن اور انصاف کے لیے آواز بلند کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے عالمی امن کے لیے جرات مندانہ کردار ادا کیا۔صدر زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستان کی طویل خدمات ہیں، پاکستان نے آفات اور تنازعات کے متاثرین کی ہمیشہ مدد کی، نوجوان نسل کو برداشت، رواداری اور مکالمے کی اقدار اپنانا ہوں گی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا ہتھیاروں کے بجائے مکالمے اور تعاون کو ترجیح دے، پاکستان پرامن، انصاف پر مبنی اور پائیدار دنیا کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

 

Exit mobile version