مصدق ملک نے کہا ہے کہ مزید مہنگی بجلی برداشت نہیں کرسکتے ، ملک میں فرنس آئل کی کھپت ختم ہورہی ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ملکی تیل کی ضروریات کا تقریباً پچاس فیصد مقامی ریفائنریز فراہم کرتی ہیں ملک میں جدید ترین آئل ریفائنری لگانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں تین چار لاکھ بیرل یومیہ کی ریفائنری لگانا چاہتے ہیں ۔پاکستان کی پیٹرول اور ڈیزل کی سالانہ ضرورت بیس سے اکیس ملین ٹن ہے ، 2032 تک ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سالانہ کھیپت 33 ملین ٹن تک پہنچ جائیگی ۔مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان نے نئی گرین فیلڈ آئل ریفائننگ پالیسی کی منظوری دیدی ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری آئیگی
مزید مہنگی ، بجلی برداشت نہیں کرسکتے ، مصدق ملک

مزید مہنگی ، بجلی برداشت نہیں کرسکتے ، مصدق ملک