مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے، آئی ایم ایف نے معاہدہ نہیں کرنا تو نہ کرے، اسحاق ڈار تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے، آئی ایم ایف نے معاہدہ نہیں کرنا تو نہ کرے، اسحاق ڈار

پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ملک نہیں، ہمارے پاس پلان بی تھا، وزیر خزانہ

پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ملک نہیں، ہمارے پاس پلان بی تھا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدہ نہیں کرنا تو نہ کرے، ہم مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے، اگر نہیں کرنا چاہتا، تو نہ کرے، ہم اس کے مطالبے پر مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے، مئی اور جون میں 3.7 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کا پلان ہے، 3.7 کی ادائیگیوں میں کوئی پریشانی نہیں۔میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈنے جتنے پیشگی اقدامات کہے کرلیے، اب مزید نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے، اگر نہیں کرنا چاہتا، تو نہ کرے، اس کے مطالبے پر ہم مزید مشکل فیصلے نہیں کر سکتے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان کا مزید 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دے گا۔

 

Exit mobile version