مریم نواز کا ژوب میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

مریم نواز کا ژوب میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ہمارے سر اللہ کے شکر، بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے جھک جاتے ہیں: مریم نواز

ہمارے سر اللہ کے شکر، بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے جھک جاتے ہیں: مریم نواز

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور بہادری پاک وطن کی حقیقی ڈھال ہیں۔
فتنہ الخوارج کے ہر کارندے کا خاتمے کرنے کے لئے پوری قوم پرعزم ہے۔گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل سمبازہ میں آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم مزید 14 خوارج کو ٹریس کر کے کامیابی سے ہلاک کیا تھا۔

Exit mobile version