مریم نواز اور صنم جاوید میں کانٹے کامقابلہ متوقع پاکستان Roze News
پاکستان

مریم نواز اور صنم جاوید میں کانٹے کامقابلہ متوقع

مریم نواز اور صنم جاوید میں کانٹے کامقابلہ متوقع

مریم نواز اور صنم جاوید میں کانٹے کامقابلہ متوقع

مریم نواز اور صنم جاوید میں کانٹے کامقابلہ متوقع ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منظور ہونے کے بعد لاہور میں سخت مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نواز کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نامزد امیدوار صنم جاوید ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑی ہیں۔پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار صنم جاوید لاہور سے قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔صنم جاوید نے لاہور کے حلقہ این اے 119 اور 120 سے کاغذات جمع کرائے ہیں اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 سے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی این اے 119 سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

Exit mobile version