مدارس رجسٹریشن بل پر ایوان صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ، حافظ حمد اللہ پاکستان Roze News
پاکستان

مدارس رجسٹریشن بل پر ایوان صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ، حافظ حمد اللہ

مدارس رجسٹریشن بل پر ایوان صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ، حافظ حمد اللہ

مدارس رجسٹریشن بل پر ایوان صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ، حافظ حمد اللہ

جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے پاس کردہ دینی مدارس رجسٹریشن بل پر ایوانِ صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بل پر اعتراضات سے ثابت ہو گیا کہ اصل مقصد مدارس کو فیٹف کے حوالے کرنا ہے۔رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ یہ بھی ثابت ہو گیا کہ یہ پارلیمنٹ پاکستان کی نہیں بلکہ فیٹف کی پارلیمنٹ ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں ہے۔حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ ایوانِ صدر کے بابوں نے سوسائیٹیز ایکٹ پڑھا ہی نہیں ورنہ اعتراضات اٹھانے کی نوبت نہ آتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوانِ صدر قوم کو بتائے کہ آج تک فائن آرٹ کے کتنے ادارے ہیں۔

Exit mobile version