مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ: سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ: سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط

مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ: سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط

مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ: سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک اہم خط لکھا ہے جس میں گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لینے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔خط میں سپیکر بابر سلیم سواتی نے مقف اختیار کیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے احکامات غیرقانونی ہیں اور ان کے ذریعے حلف برداری کے عمل میں آئین سے تجاوز کیا گیا، آئین کے آرٹیکل 130 اور 255 کے مطابق ارکان اسمبلی سے حلف لینے کا اختیار صرف سپیکر کو حاصل ہے، نہ کہ گورنر کو۔
بابر سلیم سواتی نے خط میں واضح کیا کہ گورنر کا حلف لینا آئینی حدود سے تجاوز اور پارلیمانی اختیارات میں مداخلت ہے، اس غیر آئینی اقدام کے خلاف آئینی راستہ اختیار کیا جا رہا ہے اور معاملے پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔خط میں سپیکر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس آئینی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیں، یہ صرف حلف برداری یا کسی اجلاس کا معاملہ نہیں بلکہ آئینی دائرہ کار اور پارلیمانی وقار کے تحفظ کا سوال ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے ہر قانونی اور آئینی راستہ اختیار کرے گی، تاکہ آئندہ کسی بھی غیر مجاز مداخلت کی گنجائش نہ رہے۔

Exit mobile version