محکمہ موسمیات نے اٹھارہ تار بیس ستمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم ہوا کا دباﺅ جنوب مشرقی راجستھان پر موجود ہے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں ہوا کا کم دباﺅ جنوب مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے ۔اعلامیے کے مطابق اٹھارہ تابیس ستمبر کے دوران کراچی اور حیدر آباد میں گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش کاامکان ہے ۔تھرپار کر میرپور خاص ، اور خضدار میں بھی بارش ہوگی۔گلگت بلتستان ، کشمیر اور اسلام آباد میں بھی گرج چمک کیساتھ بادل بر سنے کاامکان ہے ،شمال اور مشرقی پنجاب بالائی ، کے پی میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ،
Leave feedback about this