اسلام آباد: 15 نومبر سے 16 نومبر کے دوران پہاڑی علاقوں پر برف باری کی بھی متوقع ہے، مغربی ہواں کا سلسلہ 14 نومبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ،14 نومبر سے 15 نومبر کے درمیان اسلام آباد راولپنڈی، پشاور، لاہور میں بھی تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔چٹیل، دیر سوات، بٹگرام، ایبٹ آباد، مری گلیات، کشمیر اور جی بی میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔بارش کے سلسلے کے دوران اسلام آباد خطہ پوٹھوہار، کے پی اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں جاری سموگ میں کمی کا امکان ہے، بارشوں کے سلسلے سے فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کا معیار بہتر ہونے کی توقع ہے۔ بارشوں کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Leave feedback about this