پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔محمد رضوان اس وقت شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کل سے نیوزی لینڈ میں ٹریننگ شروع کرے گی۔