پاکستان

محمد خان بھٹی کا کیس مسنگ پرسن ہے، سپریم کورٹ جائیں گے، پرویز الٰہی

جب نواز شریف واپس آئے گا تب مونس الٰہی واپس آئے گا، پرویز الہٰی

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے سابق پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کی اہلیہ، بچوں، سینیئر وکلا اور سابق ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی اہلیہ نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کی زندگی کو خطرہ ہے۔چیف جسٹس فوری ازخود نوٹس لیں، تین دن پہلے میرے شوہر کو سندھ ہائیکورٹ جاتے ہوئے مٹیاری سے گرفتار کیا گیا، میرے شوہر سندھ ہائی کورٹ سے اپنے آئینی اور قانونی حق ضمانت کیلئے رجوع کرنے جا رہے تھے۔انھیں آئینی و قانونی حق حاصل کرنے سے روکا گیا اور آج تین دن گزرنے کے بعد بھی میرے شوہر کا کوئی پتہ نہیں پرویز الٰہی نے کہا کہ گریڈ 22 کے آفیسر محمد خان بھٹی کئی روز سے لاپتہ ہیں، ان کا کیس مسنگ پرسن کا کیس بن چکا، سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے، حکمران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image