پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ میلبورن سے سڈنی جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر اپنی فلائٹ مس کر گئے۔ محمد حفیظ چند گھنٹے بعد دوسری پرواز سے سڈنی پہنچے، حفیظ نے پاکستان ٹیم کے ساتھ سڈنی جانا تھا۔اسی پرواز میں محمد حفیظ کی اہلیہ کی سیٹ بھی بک کرائی گئی تھی، محمد حفیظ اہلیہ کے ہمراہ میلبورن ایئرپورٹ پر تاخیر سے پہنچے۔ایئر لائن کے عملے نے محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ کو طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی، تاخیر کے باعث پاکستان ٹیم کے طیارے کے دروازے بند کر دیے گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ اپنی اہلیہ کے ساتھ ایئرپورٹ پر موجود تھے لیکن وہ وقت نہیں دیکھ سکے۔