مجھ سے انتقام لیتے لیتے آپ نے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا، نواز شریف پاکستان Roze News
پاکستان

مجھ سے انتقام لیتے لیتے آپ نے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، سمجھ نہیں آئی مجھ سے انتقام لیتے لیتے آپ نے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ثاقب نثار کی آڈیو لیک سے ثابت ہوچکا ہے کہ یہ لوگ ہمیں ہر صورت سزا دینا چاہتے تھے، شوکت صدیقی کی باتوں سے تمام چیزیں واضح ہوچکی ہیں،کوشش کی گئی کہ ہم الیکشن سے پہلے باہر نہ آسکیں، جج نے ہمیں سزا دی نہیں ، بلکہ دلوائی گئی ہے، کہاگیا کہ سزا نہ دی گئی توہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائےگی، جج ارشد ملک کی باتوں سے سب کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں، جھوٹے مقدمات بنائے گئے ، جن کا کوئی ثبوت تک موجود نہیں،میری تاحیات نااہلی سپریم کورٹ سے ہوئی۔
سربراہ ن لیگ کا کہنا تھا کہ لوگ میری اہلیہ کی بیماری کا مذاق اڑا رہے تھے، جب میری اہلیہ اور مریم کی والدہ بستر مرگ پر تھیں تو ہمارے ساتھ ظلم کیا گیا، میں نے درخواست کی تھی کہ میری اہلیہ بیمار ہے ایک ہفتے کے لیے فیصلہ ملتوی کیا جائے، ایک ہفتے بعد پاکستان آ جاؤں گا مگر نیب کے جج نے میری درخواست قبول نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں طشتری میں رکھ کر پانچ ارب ڈالر پیش کئے جا رہے تھے مگر ہم نے کہا ایبسولوٹلی ناٹ، پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اترتے ہی ہمار ستا جو حال کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے، بہادر بیٹی کی طرح مریم نواز نے باپ کا ساتھ دیا اور مجھے اس پر فخر ہے، اللہ کا شکر ہے کہ آج مریم میرے ساتھ بیٹھی ہیں۔
سابق وزیراعظم نے اپنی والدہ مرحومہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ مجھ سے خصوصی پیار کرتی تھیں، پنڈی جیل میں ہفتے میں ایک بار ملنے آتیں تو کہتیں میں نے تمہارے بغیر واپس نہیں جانا لیکن ان کو تسلیم دیتا کہ ایسا نہیں ہو سکتا، اس پر وہ کہتیں پھر مجھے بھی ادھر ہی رکھ لو۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہباز شریف کو ہمیشہ گلا رہا ہے کہ آپ سے امی زیادہ پیار کرتی ہیں، جب والدہ نے جان دی تو میرے ہاتھوں میں تھیں، میں سرہانے بیٹھا ہوا تھا۔

Exit mobile version