متنازع ٹوئٹس کیس ، اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

متنازع ٹوئٹس کیس ، اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

متنازع ٹوئٹس کیس ، اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

متنازع ٹوئٹس کیس ، اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع کردی۔سپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔جج ہمایوں دلاور نے وکیل علی بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جم غفیر کو عدالت میں نہ لایا جائے، جس پر وکیل علی بخاری نے کہا کہ وکلا انٹرنیشنل لیگل فانڈیشن (آئی ایل ایف) سے نہیں بلکہ میرے جونیئر ہیں۔سپیشل جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ جن وکلا نے دلائل دینے ہیں وہ حاضر ہو کر بیٹھ جائیں۔ وکیل علی بخاری نے کہا کہ اعظم سواتی کی ضمانت میرٹ پر ہوئی۔پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ اعظم سواتی نے عدالتی نرمی کا غلط استعمال کیا، اعظم سواتی ضمانت کے بعد منظر عام پر آئے تھے، میں اپنے موکل سے ہدایات لینا چاہتا ہوں کہ کچھ وقت دیا جائے۔بعد ازاں اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع کردی۔

Exit mobile version