ماہرین کے مطابق سونے کی سب سے بہترین پوزیشن کیاہے؟ صحت Roze News
صحت

ماہرین کے مطابق سونے کی سب سے بہترین پوزیشن کیاہے؟

ماہرین کے مطابق سونے کی سب سے بہترین پوزیشن کیاہے؟

ماہرین کے مطابق سونے کی سب سے بہترین پوزیشن کیاہے؟

اسلام آباد: رات کی نیند نہ صرف آرام اور پورے جسم کو فعال بنانے کیلئے انتہائی اہم ہے بلکہ سونے کا انداز بھی اس میں مزید فائدے شامل کردیتاہے۔ سونے کے انداز سے آپ کے جسم پر مثبت اورمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں عموماً اس کی وجہ سے مختلف بیماریاں بھی لاحق ہونے کا خدشہ ہوتاہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ سونے کی خراب پوزیشن کی وجہ سے گردن، کندھوں اور خصوصی طورپر ریڑھ کی ہڈی پر اس کا اثر پڑتا ہے اس کی وجہ سے کمر میں مسلسل درد شروع ہوتاہے اور روز مرہ کیزندگی متاثر ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ عادت پر سکون نیند میں بھی خلل ڈال دیتی ہے۔ماہرین کے مطابق کمر کے بل سونا ایک عام پوزیشن ہے لیکن یہ ریڑھ کی ہڈی کیلئے بہتر نہیں ۃے۔

Exit mobile version