انٹرٹینمنٹ

ماڈل کیساتھ اسکینڈل: باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال میں پھر دوریاں

ماڈل کیساتھ اسکینڈل: باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال میں پھر دوریاں

برٹش پاکستانی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم میں پھر دوریاں ہوگئیں۔شادی کی دسویں سالگرہ پر سابق ورلڈ چیمپئن باکسر کا ماڈل سمیرا کے ساتھ جنسی پیغامات کے تبادلے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا۔ برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 3 بچوں کے باپ عامرخان کی حرکت پر فریال مخدوم اب تک ناراض ہیں۔ شوہر کی باربار بے وفائی سے تنگ فریال مخدوم الگ رہنے لگی ہیں۔رپورٹس کے مطابق فریال مخدوم نے ماڈل سمیرا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامرخان سے متعلق پوری دنیا جانتی ہے،سمیرا نے شادی شدہ شخص کے ساتھ ایسے پیغامات کا تبادلہ کیوں کیا؟انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ کا مرکز بچے ہیں اور انہیں اس پوری صورتحال سے محفوظ رکھنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں باکسر عامر خان نے لڑکیوں کو جنسی پیغامات بھیجنے پر بیوی فریال سے معافی بھی مانگی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برٹش پاکستانی باکسر غلط عادات ترک کرنے کے لیے تھراپی کرانے پر بھی غور کر رہے تھے۔ عامر خان کو خوف ہے کہ غلط عادات نہ چھوڑیں تو اہلیہ فریال کہیں یہ نہ کہہ دیں کہ ’بس بہت ہو گیا‘۔ باکسر عامر خان نے 25 برس کی ماڈل سمیراکو غلط میسیجز بھیجے تھے جس کے بعد مقامی میڈيا نے برطانیہ میں عامر خان کا ماڈل سے رابطوں کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ ازدواجی زندگی میں مشکلات سے دوچار رہنے کے باوجود عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطہ رکھا، ملنے اور تصاویر بھیجنے کے پیغامات بھیجے اور ٹیٹو کی تعریف بھی کی، ماڈل سمیرا نے بھی عامر خان کو تصاویر بھیجیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے سمیرا کو بتایا کہ ان کی شادی ایک کاروباری انتظام تھا، وہ اور فریال کم ہی اکٹھے رہے ہیں لیکن جب عامر خان نے شادی کی دسویں سالگرہ پر بیوی فریال اور بیٹی کی تصاویر شیئر کیں تو سمیرا نے رابطہ ختم کر دیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بعد میں دونوں کے درمیان دوبارہ رابطہ شروع ہوا اور تصاویر بھیجنے کا سلسلہ بحال ہوگيا لیکن دوبارہ ناچاقی پر رابطے پھر ٹوٹ گئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image