حال ہی میں ارجنٹائن کو فٹ بال ورلڈ کپ جتوانے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی گذشتہ روز اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے سعودی عرب پہنچ گئے ۔ لیونل میسی اور ان کے اہلخانہ نے اپنی چھٹی کا پہلا دن شہر کی مصروف زندگی سے دور فارم ہاﺅس میں قدرتی مناظر سے قریب تر گزاراوہاں وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ زیادہ تروقت کھجور کے درختوں کے سائے میں اور عربی ہرنوں کیساتھ کھیل کر اور انہیں کھانا کھلا کر لطف اندوز ہوئے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے میسی نے گذشتہ سال مئی میں بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ، اس دورے میں اسٹار فٹبالر نے دوستوں کے ہمرہ جدہ کے ایک سالانہ تہوار میں شرکت کی تھی ۔دوسری جانب سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب اور ان کے مداحوں نے اسٹار فٹبالر اور اہلخانہ کو سعودی عرب میں والہانہ خوش آمدید کہا ۔