لودھراں کی دریائی بیلٹ سیلاب کے نشانے پر پاکستان Roze News
پاکستان

لودھراں کی دریائی بیلٹ سیلاب کے نشانے پر

لودھراں کی دریائی بیلٹ سیلاب کے نشانے پر

لودھراں کی دریائی بیلٹ سیلاب کے نشانے پر

پنجاب کے مختلف علاقوں عارف والا ، بہاﺅلنگر اور چشتیاں میں بستیاں ڈبونے کے بعد لودھراں کی دریائی بیلٹ سیلاب کے نشانے پر ہے دریائے ستلج میں میلسی سائفن کے مقام پر پانی کے بہاﺅ میں تیز ی سے اضافے کے باعث چالیس موضع جات اور سیکڑوں بستیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔سیلاب کی وجہ سے 24 اسکول بند کردیئے گئے جبکہ محکمہ تعلیم نے سیلاب متاثر ہ علاقوں میں چھٹیاں غیر معینہ مدت تک بڑھا دی ہیں ۔ادھر بہاﺅلپور میں دریائی بیلٹ کی گئی بستیوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔بورے والا کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافے سے متعدد چھوٹے بند ٹوٹ گئے ہیں ۔

Exit mobile version