سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے زمین کے معاوضے کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سرکاری ملازمین پر برہم ہوگئے ۔سرکاری ملازمین کے اپنے افسر کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے عدالت میں سخت سرزنش بھی کی ۔ڈائریکٹر لینڈ ریو ینیو بورڈ نے عدالت میں کہا کہ ممبر صاحب نے معاوضے کی ادائیگی کا عمل شروع کیاہے ۔اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ صاحب کیاہوتا ہے ؟ہم 1947 ءمیں آزاد ہوگئے تھے یہ غلامی والا تاثر زہنوں سے نکال دیں ۔
Leave feedback about this