لداخ: مقبوضہ جموں و کشمیر کے بعد لداخ خطے میں بھی بھارتی بربریت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو گئی، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہو گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لداخ میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں جس سے لداخ بھارت کی گرفت سے نکل رہا ہے، بھارتی سرکار نے لداخ میں کرفیو نافذ کر دیا، لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر بھارتی قبضے کو چیلنج کیا۔
مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لداخی عوام خود کو دھوکے اور غصے کی کیفیت میں محسوس کر رہے ہیں، اگر آج لداخ خود کو محرومی اور مایوسی کا شکار سمجھ رہا ہے تو جموں و کشمیر کے عوام کا دکھ کتنا گہرا ہوگا؟
بھارتی فورسز نے لداخ میں اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور شدیدلاٹھی چارج کیا جبکہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے4افرادجاں بحق ہو گئے اور 70سے زائد زخمی ہیں۔بھارتی قبضے کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے دوران 5بھارتی فوجی ہلاک، 10سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے، لہہ میں مظاہرین نے بی جے پی کے 3دفاتر کو آگ لگا دی، بھارتی فورسز کی 15چوکیوں اور ایک پولیس وین کو بھی نذر آتش کیاگیا۔
Leave feedback about this