دنیا

لبنان پراسرائیلی جنگی دائرہ وسیع : مسیحی آبادی پر حملہ، 21شہری ہلاک

لبنان پراسرائیلی جنگی دائرہ وسیع : مسیحی آبادی پر حملہ، 21شہری ہلاک

بیروت: وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے ضلع زغارتا میں واقع مسیحی آبادی کے گاں ایتو پر بمباری کی ہے جس سے 21 شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں ۔لبنان میں اسرائیلی فوج نے جس گاں پر بمباری کی ہے وہ مسیحی آبادی کا حامل گاں ہے، اسرائیلی بمباری یہ واضح کرتی ہے کہ اتفاق سے یہ واقعہ اس روز پیش آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بنیا مینا نامی فوجی اڈے کے دورے پر گئے تھے۔اس فوجی اڈے کو حزب اللہ کی طرف سے بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے نتیجے میں چار اسرائیلی ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے تھے، جس سے حکومت و اسرائیلی فوج میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔لبنانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ لاشوں کے حصوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹنگ کا سہارا لیا جائے گا۔لبنانی سکیورٹی حکام کے ذمہ دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر خبررساں ادارے کو بتایا اس عمارت میں جس کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ہے جنوبی لبنان سے بے گھر ہو کر آنے والے لبنانی شہریوں کو رکھا گیا تھا ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image