لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا ، عدالت کا کہنا ہے کہ جن ریسٹورانٹس کی پارکنگ نہیں انہیں سیل کردیں ۔لاہور ہائیکورٹ میں غیر قانونی پارکنگ سے متعلق شہر ی ہارون فاروسق سمیت دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی عدالت عالیہ نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ جن ریسٹورانٹس کی پارکنگ نہیں انہیں سیل کردیں ایل ڈی اے رولز بنائے اور مرکزی سڑک کی سروس لائن پرپارکنگ ختم کی جائے
Leave feedback about this