لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کیلئے دو روز کا راہداری ریمانڈ دیدیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بھی مقدمات درج ہیں حسان نیازی کیخلاف جمشید کوارٹر تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کیخلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔مدعی اقبال نے پولیس کو بیان دیا کہ گھر پر وائس ایپ استعمال کرتے ہوئے ایک شخص کی ویڈیو سامنے آٗی، ویڈیو میں وہ شخص انٹر ویو دے رہا تھا۔