بارش برسانے والے نظام نے اپنے رنگ ڈھنگ دکھانے شروع کردیے، لاہور میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
شہر میں باٹا پور، مناواں ،مال روڈ، کینال روڈ، ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، جبکہ اندرون لاہور، شادباغ، کینال بینک سکیم، ہربنس پورہ، داروغہ والا میں ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے موسم کی موجودہ صورت حال ہفتہ بھر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
Leave feedback about this