صوبائی دارالحکومت میں طوفانی بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، لاہور میں شروع ہونیوالی شدید بارش آج صبح تک جاری رہی ، جس کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس کے بعد واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف ہیں کئی گھنٹے تک مسلسل ہونیوالی بارش کے نتیجے میں جوہر ٹاﺅن ، گلبرگ ، گارڈن ٹاﺅن میں پانی جمع ہوگیا ، اس کے علاوہ لکشمی چوک ، گوالمنڈی ،اکبری منڈی میں بھی کئی مقامات پر پانی کھڑا ہے جبکہ گلشن راوی رستم پارک میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ اور واسا کی ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک کردیاگیا ہے ۔