لاہور میں طوفانی بارش، چھتیں گرنے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 12 ہوگئی پاکستان Roze News
پاکستان

لاہور میں طوفانی بارش، چھتیں گرنے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 12 ہوگئی

بارش

بارش

لاہور:مون سون کا زوردار سپیل، لاہور میں موسلادھار بارش سے ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہیں۔لاہور اور گردونواح میں رات بھر وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش سے متعدد شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، دن میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
واسا کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 171 ملی میٹر، اقبال ٹان میں 169 ملی میٹر، تاجپورہ میں 167 ملی میٹر، مغلپورہ میں 135، لکشمی چوک میں 133 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل خوب برسے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں ڈسکہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سانگلہ ہل، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، منچن آباد، بہاولنگر، پاکپتن، عارف والا، قصور اور فاروق آباد میں بھی جم کر بادل برسے، جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب میں بارش اور آندھی سے حادثات میں 24 افراد جاں بحقپنجاب میں مون سون بارش اور آندھی سے حادثات میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 92 زخمی ہوگئے۔
ریسیکیو حکام کے مطابق بارش کے باعث لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے گاں مرید وال میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 60 سالہ مانگا، 55 سالہ عشرت، 3 سالہ خدیجہ، 4 سالہ لطیفہ اور 35 سالہ رانی، جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ فیصل اور 5 سالہ ببلی شامل ہیں۔

Exit mobile version