لاہور: سی آئی اے اقبال ٹاؤن سے فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست تین شوٹرز ہلاک ہو گئے۔ لاہور میں سی آئی اے اقبال ٹاؤن اور شوٹرز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کے دوران زیرحراست تین شوٹر ہلاک ہو گئے، زیر حراست تینوں شوٹرز کو چھڑوانے کے لیے ساتھیوں نے فائرنگ کی۔ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر ماجد بشر اور شکیل بٹ محفوظ رہے۔ ہلاک شوٹرز کی شناخت کاشان، یوسف اور احمد کے نام سے ہوئی، تینوں شوٹرز کا تعلق لالہ شہباز گینگ سے ہے۔