اسلام آباد: عمران خان کی وارنٹ منسوخی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لاہور میں جو کچھ ہورہاہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے۔ درخواست سماعت کیلئے مقرر چیف جسٹس عامر فاروق تھوڑی دیر بعد درخواست پر سماعت کرینگے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بائیو میٹرک اور دستخط کے اعتراضات عدالت نے دور کردیئے جبکہ عدالت نے عمران خان کے وکیل کو باقی اعتراض دور کرنے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جی خواجہ صاحب آپ؟ جس پر وکیل خواجہ خارث نے کہا کہ کل ہم نے درخواست دی تھی کل ریکوئسٹ کی تھی وہ ابھی سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آج آپ نے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دی ہے اس عدالت نے عمران خان ک وپہلے بھی ریلیف دیا ہے اور س کے باوجود یہ کچھ ہورہاہے تو افسوسناک ہے۔اس کورٹ نے پہلے ہی راستہ دیا تھا لیکن وہ راستہ آپ نے نہیں لیا تو اس کے اثرات دیکھنے ہوں گے، ابھی تو آپکی درخواست فکس نہیں ہوئی فکس ہوگی تو سماعت کرونگا۔

Leave feedback about this