اسلام آباد: فواد نے ہائیکورٹ سے سی سی پی او کو طلب کرکے لاہور میں جاری آپریشن روکنے کی استدعا کردی، فواد عمران خان کی لیگل ٹیم کے ہمراہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کے سامنے پیش ہوئے۔فواد چوہدری نے عدالت میں چیف جسٹس کے روبروہ کہا کہ تحریک انصاف کیساتھ غلط برتاؤ برتا کیا جارہاہے۔ وکیل عابد ساقی نے کہا کہ عدالت بنیادی حقوق کی محافظ ہے۔ فواد نے کہا کہ پاکستان بہت بڑے بحران کا شکار ہے ہمیں دیوار سے لگانا پاکستان میں تقسیم پیدا کرنے کے مترادف ہے کیا وجہ ہے کہ ہمارے مقدمے نہیں سنے جاتے؟ فواد نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ سی سی پی او کو طلب کرکے آپریشن کو روکیں۔چیف جسٹس امیر بھٹی نے استفسار کی اکہ پٹیشن کے بغیر کیسے آرڈر جاری کرسکتے ہیں؟ پٹیشن کے بغیر کیسے سن سکتے ہیں؟ چیف جسٹس نے سول کیا کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کب جاری ہوئے ہیں، وکیل اظہر صدیق نے جواب دیا کہ یہ پرسوں جاری ہوئے اور اٹھارہ مارچ کو عمران خان نے پیش ہونا ہے۔فواد نے کہا کہ تحریری آرڈر کل آیا ہے اور ہم نے وارنٹ چیلنج کردیئے ہیں، چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ یہ اسلام آباد کامعاملہ ہے آپ وہاں جائیں۔

Leave feedback about this