لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی ٹاپ پر پاکستان Roze News
پاکستان

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی ٹاپ پر

سموگ تدارک کیس، عدالت کا پنجاب حکومت کو لانگ ٹرم پالیسی بنانے کا حکم

سموگ تدارک کیس، عدالت کا پنجاب حکومت کو لانگ ٹرم پالیسی بنانے کا حکم

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے، آج سے لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے 18 اضلاع میں بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند رہیں گے، کلاسز آن لائن ہوں گی۔اسموگ کی وجہ سے لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 31 جنوری تک شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالا، گجرات،منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے اضلاع پر ہو گا۔دوسری جانب لاہور میں اسموگ کی صورتحال مسلسل تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے، پابندی کے باجود گرین لاک ایریاز کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں میں بھی باربی کیو ریستوران کھلے عام اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں۔سرکاری ملازمین سمیت کوئی شہری ماسک استعمال کرتا دکھائی نہیں دیے رہا۔اسموگ ایس او پیز کے تحت چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد ہے لیکن چنگچی رکشے شہر کی سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اسموگ کے تدارک کے لیے حکومت صرف نوٹیفیکیشنز اور سوشل میڈیا پر کارکردگی دکھا رہی ہے، عملی طور پر کچھ نظر نہیں آ رہا۔

Exit mobile version