لاہور اور گردونواح میں دھند کا راج برقرار ہے۔ لاہور شہر اور گردونواح کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، میدانی علاقوں میں دھند کے باعث شاہراہ کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا۔ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق دھند کے باعث شہر میں حد نگاہ کم ہوگئی، کینال روڈ، فیروز پور روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، مناواں، ایئرپورٹ روڈ، شاہدرہ، گجومتہ کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے۔ جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اسلام آباد موٹروے لاہور سے خانقاہ ڈوگراں، ملتان موٹر وے فیض پور سے رجانہ اور سیالکوٹ موٹروے کو حد نگاہ کم ہونے کے باعث مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
Leave feedback about this