ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں بازار سے آٹے کے بعد مرغی بھی غائب ہونا شروع ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں آٹے کی قلت ختم ہوسکی ہے نہ اس کی قیمت میں کمی لائی جاسکی ہے۔10کلو اور بیس کلو کے سستے اور سرکاری آٹے کی تھیلے بازار میں دستیاب ہی نہیں ہیں۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد اب گندم کا کوٹہ23ہزار ٹن روزانہ کیا جارہا ہے۔سویا بین فیڈ ایشو کے باعث بازار میں مرغی کی سپلائی بھی کم ہے،دکانداروں کو مرغی سپلائی نہیں کی جارہی۔
لاہور،آٹے کے بعد بازاروں سے اب مرغی بھی غائب ہوگئی

لاہور،آٹے کے بعد بازاروں سے اب مرغی بھی غائب ہوگئی