پاکستان تازہ ترین

لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان جمعرات کو ہو گا، یہ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ سڑکوں پر نہ آئیں، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اس بار مکمل تیاری سے اسلام آباد آئیں گے، لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان جمعرات کو ہو گا، یہ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ سڑکوں پر نہ آئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے بلاول کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی تھی، یہ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ سڑکوں پر نہ آئیں، ان کا مقصد جمہوریت نہیں، اپنی دولت بچانا ہے، اس بار مکمل تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، تاریخ کا اعلان جمعرات کو ہو گا، آئندہ عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت نہ ملی تو اقتدار قبول نہیں کریں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی تک ملک ترقی نہیں کرے گا، ہم نے بلاول کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، ان کا مقصد جمہوریت نہیں، یہ اپنا پیسہ بچانا چاہتے ہیں، مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ عوام باہر نہ نکلیں۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس بار لانگ مارچ کی تیاری کر کے آ رہے ہیں، اب احتجاج لانگ مارچ پر ختم نہیں ہو گا، ہمیں خوددار خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے، مراسلے میں سب کچھ لکھا ہوا ہے کہ عمران خان کو ہٹا کر شہباز شریف کو لے آؤ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image