پاکستان تازہ ترین

لانگ مارچ کا دوسرا روز، شاہدرہ لاہور سے آغاز، فیروزوالا کی جانب رواں دواں، اگلا پڑاؤ مریدکے

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج دوسرے روز شاہدرہ لاہور سے آغاز ہو گیا، عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ فیروزوالا کی جانب رواں دواں ہے، جس کے بعد مریدکے میں استقبال ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء کا سادھوکی میں بھی استقبال کیا جائے گا، دوسرے روز لانگ مارچ کی منزل کامونکی ہے، عمران خان شاہدرہ، فیروزوالا ، مریدکے، سادھوکی اور کامونکی میں عوام سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین عمران خان کے مرکزی کنٹینر میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب، فواد چوہدری، اور شہباز گل بھی ہمراہ ہیں۔

اس کے بعد مارچ کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا اور ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ پہنچے گا، پھر لانگ مارچ سمبڑیال، وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا، آگے لالہ موسی کھاریاں سے جہلم جائے گا، آخری مرحلے میں گوجر خان سے راولپنڈی، اور چار نومبر جمعے کو راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہو گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image