قومی ٹیم ٹی 20 سیریز کیلئے بنگلا دیش روانہ کھیل Roze News
کھیل

قومی ٹیم ٹی 20 سیریز کیلئے بنگلا دیش روانہ

قومی ٹیم ٹی 20 سیریز کیلئے بنگلا دیش روانہ

قومی ٹیم ٹی 20 سیریز کیلئے بنگلا دیش روانہ

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے آج رات بنگلادیش روانہ ہوگی۔سلمان علی آغا کی قیادت میں 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم آج شب دورہ بنگلا دیش کیلئے روانہ ہو گی، دورہ بنگلا دیش میں قومی ٹیم تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
پاکستان سکواڈ میں سلمان علی آغا ( کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز ،صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شین میکر موٹ فیلڈنگ، گرانٹ لوڈین سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ اور سید چیمہ منیجر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔دورہ بنگلا دیش میں تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 اور دن ڈے سیریز کھیلنے کیلئے امریکا پہنچے گی۔
فلوریڈا میں یکم تا 4 اگست دونوں ٹیمیں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز 8 سے 12 اگست تک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں شیڈول ہے۔

Exit mobile version