الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب مجموعی طور پر پُرامن طریقے سے منعقد ہوا۔
الیکشن کمیشن نے 5 بجے رائے شماری کا وقت ختم ہونے کے بعد اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے اور یہ انتخابات مجموعی طور پر پُرامن رہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق رائے شماری کے دوران الیکشن کمیشن مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد میں کُل 15 شکایتیں موصول ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر شکایات سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے مابین تصادم اور معمولی نوعیت کی لڑائیوں سے متعلق تھیں۔
ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ موصول ہونے والی تمام شکایات کو فی الفور پر حل کر دیا گیا ہے۔
Leave feedback about this